کراچی میں ایک اور واقعہ، کھلے مین ہول میں بچی گرگئی

کراچی میں کھلے مین ہول میں ایک اور بچی گرنے کا واقعہ پیش آیا جس کو لوگوں نے بروقت کارروائی کر کے بچالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے کھلے مین ہول مسلسل خطرہ بن گئے ہیں، مبینہ طور پر گلشن اقبال میں ایک اور معصوم بچی مین ہول میں جاگری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

کھلے مین ہول میں گرنے والی بچی کو موقع پر موجود لوگوں نے نکال لیا، جس کے بعد اُس کو پانی ڈال کر صاف کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو ممکنہ طور پر گلشن اقبال ٹاون کی معلوم ہوتی ہے، جس کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور واقعے کی تاریخ کا تعین کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل گلشن اقبال کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ بچہ ابراہیم کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا جس کی لاش 15 گھنٹے بعد کچرا چننے والے لڑکے کو ملی تھی۔

 

Similar Posts