فضاء میں 5900 فٹ بلندی پر فٹبال کھیلنے کے عالمی ریکارڈ کا دعویٰ، ویڈیو وائرل

0 minutes, 18 seconds Read
روس کے ایک معروف ایتھلیٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے فضاء میں سب سے زیادہ اونچائی پر فٹبال میچ کھیل کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ان کے مطابق یہ میچ 1800 میٹر یعنی تقریباً 5900 فٹ کی بلندی پر ایک ہاٹ ایئر بیلون میں منعقد کیا گیا، جہاں وہ اور ان کی ٹیم فضاء میں معلق چھوٹے سے گراؤنڈ میں فٹبال کھیلتے رہے۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کھلاڑی نہایت احتیاط کے ساتھ بیلون کی ٹوکری میں گیند کو ایک دوسرے کی طرف پاس کر رہے ہیں جبکہ پس منظر میں نیچے پھیلا ہوا زمین کا دلفریب نظارہ ہے۔

ساتھ ہی ایک طیارہ مسلسل بیلون کے گرد چکر لگاتے ہوئے بھی دکھائی دے رہا ہے۔

NEW: Man claims to have set a new world record by becoming the first person to hold a soccer match 5900 feet above the ground from a hot air balloon.

The group was seen playing soccer while an airplane circled around them.

“We set a new world record. The world’s first hot air… pic.twitter.com/QdwX3Av1qe
— Collin Rugg (@CollinRugg) December 2, 2025

روسی ایتھلیٹ کا کہنا ہے کہ یہ دنیا میں پہلی بار ہوا ہے کہ فٹبال کا باقاعدہ کھیل اتنی زیادہ بلندی پر کسی ہاٹ ایئر بیلون میں کھیلا گیا ہو۔

ان کے مطابق یہ کارنامہ نہ صرف جسمانی مہارت بلکہ زبردست اعصابی مضبوطی کا بھی ثبوت ہے، کیونکہ تیز ہوا اور محدود جگہ کھیل کو مزید مشکل بنا دیتی ہے۔

ان کے اس دعوے نے انٹرنیٹ صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ بہت سے لوگ اسے بہادری اور جدت کی مثال قرار دے رہے ہیں جبکہ کچھ اسے غیر ضروری خطرہ مول لینے کے مترادف بھی کہہ رہے ہیں۔

تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ تجربہ منفرد اور دنیا بھر کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

Similar Posts