لاہور میں ن لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ایک جماعت کی ساڑھے 12 سال سے حکومت ہے اور وہ صوبے میں ایک بھی ترقیاتی کام نہیں کراسکی، صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کو کھنڈر بنا دیا ہے تحریک انصاف کی حکومت اپنے صوبے میں ایک اسپتال بھی نہ بنا سکی جب کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں فرانزک لیب جیسا بڑا منصوبہ بنایا اور بے شمار ترقیاتی کام کرائے۔
ان کا کہنا تھا کہ پشاور میں بزدار پلس پلس کی حکومت کا جلسہ عوام نے مسترد کر دیا، جیل میں قید ذہنی مریض نے 190 ملین پاؤنڈ کی میگا کرپشن کی ہے، اس شخص نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا، یہ شخص اسپتال اور فلاحی منصوبوں کے فنڈز تک کھا گیا، معرکہ حق میں پاک فوج نے بھارت کو عبرتناک شکست دی، ہماری فوج سے بھارت خوف کھاتا ہے، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دشمن پر خوف طاری ہے۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دور حکومت میں بھارت پر حملہ کرنے کی جرأت بھی نہیں کی اور کشمیر کا مقدمہ بھی نہی لڑا اور یہ لوگ فوج پر الزامات لگاتے ہیں، ان کی بہنیں بھارتی میڈیا پر جاکر فوج پر الزامات لگاتی ہیں، ان کے بیانات بھارت اور افغانستان کے میڈیا پر چلتے ہیں، ثابت ہے کہ انہیں پاکستان کا مفاد عزیز نہیں یہ چاہتے ہیں ہمیشہ اقتدار میں رہیں اور ان سے پوچھا جاتا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کی کرپشن کیوں کی، توشہ خان کا پوچھا جاتا ہے تو کہتے ہیں فوج بری ہے، یہ اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فوج کو برا کہتے ہیں جس نے اپنی سے پانچ گنا بڑی بھارتی فوج کو شکست دے اس پر تنقید کرتے ہوئے انہیں شرم آنی چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کی ویڈیوز دیکھیں، ان کی بہنیں حملے میں موجود ہیں، انہوں ںے فوج کو کمزور کرنے کے لیے وہ کام کیا جو دشمن ہیں کرسکا، تحریک انصاف کی بزدل حکومت نے بھارت کے خلاف کوئی آواز نہیں اٹھائی، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاست کے اداروں کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈے میں ملوث ہیں۔