تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر دو مختلف ویڈیوز وائرل ہوئیں جن میں سے ایک میں نوجوان آدھے سر سے گنجا اور نیم برہنہ دیکھا گیا جو انتہائی بے بسی کے عالم میں وہاں سے بھاگ رہا تھا۔
دوسری ویڈیو میں ایک شخص کو پائپ سے ہاتھ اوپر باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا گیا ہے تمام واقعات سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر صادق آباد کے پی رہائشی بلال نامی شخص کے گروہ کا نام بھی لیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق کہ مزکورہ واقعات میں بلال نامی ملزم ملوث ہے جس کے حوالے سے پولیس کی چھان بین شروع کردی۔
راولپنڈی پولیس نے رابطہ کرنے پر ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ملزم بلال کے خلاف راولپنڈی اور اسلام آباد میں ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی مقدمات درج ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا تھا کہ ویڈیو میں نظر آنے والا علاقہ بظاہر اسلام آباد کا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔