لاہور سفاری زو میں ایک زرافہ دم توڑ گیا

لاہور سفاری زو میں موسمیاتی تبدیلی اور معدے کی خرابی کے باعث ایک زرافہ دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق زرافے کی موت دو ہفتے قبل ہوئی۔

جنوبی افریقا سے 12 زرافے امپورٹ کیے گئے تھے، تمام زرافوں کو سفاری زو میں کورنٹائن میں رکھا گیا تھا جو مکمل ہوچکا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ دو زرافے شروع دن سے ہی کمزور اور لاغر تھے، ایک جیسی خوراک اور ماحول ملنے کے باوجود ان کی گروتھ نہیں ہو رہی تھی جبکہ دونوں کی معدے میں بھی خرابی کے علامات تھیں۔

دو میں سے ایک زرافے کی موت دو ہفتے قبل ہوئی تھی۔

پنجاب حکومت نے منصوبے کے لیے 13 کروڑ 50 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے، 12 زرافوں میں سے 9 سفاری پارک اور تین لاہور چڑیا گھر کے لیے منگوائے گئے تھے۔

Similar Posts