کراچی؛ لیاقت آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم گرفتار، اسلحہ طلائی زیورات برآمد

لیاقت آباد لیاری ایکسپریس وے کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والا ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

 ایس ایس پی محمد عمران کے مطابق ملزم نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے جواب میں پولیس کی جوابی کارروائی سے ملزم زخمی ہوا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور طلائی زیورات برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد بھی اکٹھے کرلیے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایس ایس پی محمد عمران خان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کی شناخت اور اس کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

Similar Posts