حیدرآباد، کوسٹر کی ٹکر سے دو بچیاں جاں بحق، ماں شدید زخمی

ٹنڈو محمد خان روڈ پر ایک دلخراش حادثے میں دو بچیاں موقع پر جاں بحق اور ایک عورت شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق واقعہ گاوں بچل شورو کے سامنے پیش آیا، جہاں ایک مسافر کوسٹر نے دو بچیوں اور ایک عورت کو ٹکر مار دی۔

متوفی بچیوں کی شناخت 15 سالہ بھوری بنت ڈنو میر جت اور 5 سالہ صائمہ بنت بلاول میرجت کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ زخمی خاتون 30 سالہ گلناز زوجہ بلال میرجت ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق بچی صائمہ زخمی خاتون گلناز کی بیٹی تھی۔

حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، تاہم کوسٹر کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

جاں بحق بچیوں اور زخمی خاتون کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

Similar Posts