کوئٹہ میں چوبیس کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے  چوبیس کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان ضبط کر لیا۔

ضبط شدہ سامان میں اسکمڈ ملک پاؤڈر، آٹو اسپیئر پارٹس، فلیورڈ پان مصالحہ، پاور بینکس اور ایک ہینو ٹرک شامل ہیں۔ مصدقہ خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ کی ہدایات پر کاروائی کی گئی۔

کلکٹریٹ کی ٹیموں نے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی معاونت  سے مختلف گوداموں پر چھاپے مارے۔

تمام ضبط شدہ سامان اور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر  کسٹمز ایکٹ، 1969 کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی معاشی سرگرمیوں کے خلاف سخت اور فیصلہ کن اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Similar Posts