اسلام آباد میں جائیدادوں کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد میں جائیدادوں کی قیمتوں کے تعین کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔

ایف بی آر نے وزیراعظم کی ہدایت پر نوٹیفکیشن معطل کیا۔

ایف بی آر نے 8 دسمبر کو اسلام آباد میں پراپرٹی کی نئی ویلیوایشن مقرر کیں تھیں تاہم پراپرٹی سیکٹر نے ایف بی آر کی نئی ویلیوایشن کو مسترد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وزیراعظم کی ہدایت پر ایف بی آر نے اسلام آباد کی جائیداد کی خرید و فروخت کے نئے ویلیوایشن ریٹس کے نوٹیفیکیشن کو معطل کر دیا۔ ایف بی آر نے ایس آر او نمبر 2392 جاری 8 دسمبر 2025 کو فوری طور پر معطل کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

ایف بی آر کے مطابق ریئل اسٹیٹ ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو جائیداد کی قیمتوں میں مارکیٹ ریٹ سے زیادہ اضافے کی نشاندہی کی تھی، اس شکایت کو درست پایا گیا۔ ضلع اسلام آباد کی جائیداد کے ریٹس کی دوبارہ ویلیوایشن کی جائے گی۔

ایف بی آر نے 31 جنوری 2026 تک پرانے ریٹس کے مطابق ٹرانسفر فیس وصولی کی ہدایات جاری کر دیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد چیمبر اور انجمن تاجران پاکستان نے ٹرانسفر فیس میں اضافے کے خلاف 22 دسمبر کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

Similar Posts