لاہور: پنجاب پولیس نے تاوان کیلئے اغوا کی گئی لڑکی کو بازیاب کرالیا

ڈیفنس اے پولیس نے حافظ آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مغویہ لڑکی ایمن کو بازیاب کرلیا۔

ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق کارروائی کے دوران اغواء کار ملزمان عمر اور بلال کو گرفتار کرلیا گیا، مغویہ کے ماموں ارشد کو ایمن رائے کے نمبر سے کال آئی تھہ کہ ایمن ہمارے پاس ہے جس کی رہائی کے عوض ملزمان نے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

ایس پی کینٹ نے بتیا کہ ملزمان نے مغویہ کے ماموں کو ایک کروڑ روپے تاوان نہ دینے اور کسی کو بتانے پر جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ملزم عمر کھرل نے ساتھیوں کی مدد سے مغویہ کو بہلا پھسلا کر نشہ آور چیز دیکر قید میں رکھا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس پی کینٹ کے مطابق شاطر ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، مغویہ کی بحفاظت واپسی پر والدین نے ڈیفنس اے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں۔

ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ڈیفنس اے خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ملزمان کو عدالت سے سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جاٸیگا۔

Similar Posts