تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2026 کے لیے ڈراز مکمل کرلئے گئے ہیں۔ پاکستان کے گروپ پول ڈی بھارت اور یورپی قوت انگلینڈ کی موجودگی نے اسے ٹورنامنٹ کا سب سے دلچسپ گروپ بنا دیا ہے۔ شائقینِ ہاکی خاص طور پر پاک-بھارت ٹاکرے کے منتظر ہیں جو عالمی سطح پر ہمیشہ توجہ کا مرکز رہتا ہے۔دیگر گروپس کی صورتحال:
پول اے: نیدر لینڈز، ارجنٹائن، نیوزی لینڈ اور جاپان۔پول بی: بیلجیئم، جرمنی، فرانس اور ملائیشیا۔پول سی: آسٹریلیا، اسپین، آئرلینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF) کے ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ جیسے بڑے ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں کا جامع پلان تیار کیا جا رہا ہے۔ فیڈریشن کا ہدف ہے کہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت فراہم کی جائے تاکہ وہ پول ڈی کی مضبوط ٹیموں کے خلاف بہترین نتائج دے سکیں۔
یاد رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ 2026 کی میزبانی مشترکہ طور پر بیلجیئم اور نیدر لینڈز کر رہے ہیں۔ پاکستان، جو ماضی میں چار بار ورلڈ چیمپئن رہ چکا ہے، اس بار اپنی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کی بھرپور کوشش کرے گا۔ قومی ٹیم کی پول ڈی میں موجودگی کو ماہرین نے ‘بڑا امتحان’ قرار دیا ہے، تاہم امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ گرین شرٹس میگا ایونٹ میں سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔