سی سی ڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران مبینہ مقابلے میں ایک منشیات فروش کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک سی سی ڈی اہلکار زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت یاسین سکنہ محمد نگر، بورے والا کے نام سے ہوئی ہے۔
مقابلے کے دوران سی سی ڈی پولیس کے اہلکار محمود بھٹی زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی تھانہ ماڈل ٹاؤن کی حدود میں غلہ گودام کے قریب کی گئی۔ مبینہ طور پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی، جس پر جوابی کارروائی میں یاسین مارا گیا۔
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔