ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے پرویشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی اور زیادہ گرمی کی صورت میں جلد موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کے لیے محکمہ تعلیم کو مراسلہ جاری کردیا، محکمہ تعلیم کو اسکولز اور کالجز میں ہیٹ ویو بچاؤ کے لیے مختلف ہدایات پر عمل کی سفارش کی گئی ہے۔
پنجاب میں ہیٹ ویو کے خدشات کے تحت پی ڈی ایم اے پنجاب محکمہ اسکول ایجوکیشن اور ہائیر ایجوکیشن کو بچاؤ کے لیے اقدامات کے حوالے سے مراسلہ جاری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا پی ڈی ایم اے کو پنجاب میں واٹر ایمرجنسی ڈیکلیئر کرنے کی ہدایت
صوبے بھر کے کمشنر و ڈپٹی کمشنرز کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کے لیے اسکولوں کے اوقات کار میں ردوبدل کیا جائے اور زیادہ گرمی کی صورت میں موسم گرما کی تعطیلات جلد کی جائیں، اسکول اور کالجز میں بلا تعطل ٹھنڈے اور صاف پانی کی دستیابی کو یقینی بنائیں اور بچوں کو ہلکے، ڈھیلے ڈھالے کپڑے استعمال کروانے کیلئے واضح ہدایات کی جائیں۔
مراسلے میں عارضی طور پر آوٹ ڈور سرگرمیوں پر فی الفور پابندی عائد کرنے، کلاس رومز کی وینٹیلیشن، پنکھے اور کولنگ سسٹم کو فنکشنل رکھنے اور اسکولوں میں ابتدائی طبی امداد کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیٹ ویو سے بچاؤ کیلئے ابتدائی طبی امداد کاؤنٹرز پر ٹرینڈ سٹاف کو ڈیوٹی پر مامور کیا جائے۔