پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تاریخی بحالی، جامشورو پلانٹ دوبارہ فعال

پانچ سال سے بند قومی اثاثہ دوبارہ فعال ہوگیا ہے جو کہ توانائی کے شعبے میں انقلاب اقدام ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامشورو جوائنٹ وینچر لمیٹڈ کے پلانٹ کی بحالی سے تقریباً 200 بلین ڈالر کی سالانہ بچت ہو سکےگی۔ سالانہ ٹیکس کی مد کے ذریعے ہر سال تقریباً 3 بلین روپے کی آمدنی کا امکان ہے۔

ایس آئی ایف سی کے خوش آئیند اقدامات سے طویل عرصے سے جاری تعطل کو دور کیا گیا جس کی بدولت سوئی سدرن گیس کمپنی کو 2 بلین ڈالر کی آمدن متوقع ہے۔

سالانہ ٹیکس کی مد کے ذریعے ہر سال تقریباً 3 بلین روپے کی آمدنی کا امکان ہے جبکہ اس پلانٹ کی دوبارہ فعالی کے بعد 5000 کے قریب بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگارکے مواقع پیدا ہوں سکیں گے۔

ایس آئی ایف سی کے اس مثالی اقدام سے جہاں ریگولیٹری ماحول سازگار ہوا ہے، وہاں توانائی کے شعبہ جات میں بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

مقامی پروڈکشن میں اضافے کے باعث 750,000 سے زائد گھرانوں کی توانائی کی ضروریات پوری ہو سکیں گی۔

Similar Posts