توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید

توشہ خانہ ٹو کیس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو 17، 17 سال قید کی سزا سنا دی۔

اسپیشل جج سینٹرل ارجمند شاہ نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی موجودگی میں کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے دونوں کو تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 409 کے تحت مزید سات، سات سال قید کی سزا بھی سنائی جس کے بعد مجموعی طور پر ہر ایک کو سترہ سال قید کی سزا ہوئی۔

اس کے علاوہ عدالت نے دونوں پر مجموعی طور پر 1 کروڑ 64 لاکھ 500 روپے فی کس جرمانہ عائد بھی کیا۔

واضح رہے کہ 13 جولائی 2024 کو نیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں گرفتار کیا تھا۔

دونوں 37 دن تک نیب کی تحویل میں رہے، تفتیش مکمل ہونے کے بعد نیب نے 20 اگست کو احتساب عدالت میں کیس کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

Similar Posts