ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے باعث پاکستان کی آئی ٹی برآمدات تیزی سےوسعت اختیار کر نے لگیں
آئی ٹی برآمدات میں تیز رفتاراضافہ کی بدولت پاکستان خطہ کی ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل پاور کے طور پر ابھرنے لگا ہے۔ پاکستان آئی ٹی برآمدات میں تاریخی پیش رفت، رواں مالی سال کےصرف پہلے پانچ ماہ میں ہی آئی ٹی برآمدات میں 19 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جولائی تا نومبر 2025 کے دوران آئی ٹی برآمدات کا مجموعی حجم 1.8 بلین ڈالر تک جا پہنچا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق نومبر2025 میں آئی ٹی برآمدات کا حجم 356 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستانی ٹیکنالوجی انڈسٹری عالمی منڈیوں میں پاکستان کی مثبت اور بااعتماد شناخت کومزید مستحکم بنانے میں مسلسل کوشاں ہے۔
آئی ٹی برآمدات میں اضافہ نہ صرف قیمتی زرمبادلہ کا ذریعہ بلکہ روزگار، اور ڈیجیٹل خودمختاری کی جانب انقلابی پیش رفت ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی سیکٹر میں تیز رفتار ترقی، معاشی استحکام اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔