تفصیلات کے مطابق پاکستان نے یو ایس اوپن جونیئراسکواش چیمپین شپ اور صد سالہ برٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپین شپ2026 کے بعد اسکاٹش اوپن جونیئراسکواش چیمپئن شپ میں بھی شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی عمروں پرشک کی بنیاد پرتینوں عالمی جونیئر مقابلوں کے منتظمین نے کیٹیگریزکو تبدیل کردیاتھا۔
دریں اثنا یو ایس اوپن جونیئرچیمپئن شپ پاکستانی کھلاڑیوں کے بغیر ہفتہ سے فلاڈلیفیا میں شروع ہوگئی۔ ڈرازمیں پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں گیا۔
قبل ازیں یو ایس اوپن جونیئر میں راحیل وکٹر کوانڈر 11 سے انڈر 13،محمد علی راجاس کو انڈر 13 سے انڈر 15، نعمان خان اوراحمد ریان خان کو انڈر 15 سے انڈر 17 ،اذان علی خان ، محمد عمیر عارف ، عبید اللہ کو انڈر 17 سے انڈر19 اورماہنور علی کو گرلز انڈر 13 سے گرلز انڈر 15 کیٹگری میں منتقل کرنے کے ساتھ عبداللہ نواز، محمد یحیی خان اور دیگر کی بھی کیٹگریز کو تبدیل کیاگیا تھا۔
دوسری جانب 2سے 6جنوری تک برمنگھم میں شیڈول صد سالہ برٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کیٹگریز تبدیل کرکے ان کے نام ڈرازمیں شامل کرلیا گیا ہے۔محمد ریان زمان انڈر11،ابراہیم احمد، محمد مصطفٰی خان، محمد صائم انڈر 13،عبداللہ زمان، حزیفہ شاہد، یحیٰ خان، عمر فاروق بٹ انڈر 17،عبداللہ ندیم ، محمد عمیر عارف انڈر19، سحرش علی اور ان کی بہن ماہنور علی گرلز انڈر15 کی کیٹگریز میں شامل ہیں۔یورپی اسکواش فیڈریشن نے منتظمین کے فیصلے کی توثیق کردی ہے۔
28 دسمبر سے اسکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرگ میں شروع ہونے والی اسکاٹش اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں پشاور کی تین علی سسٹرز سمیت 17 پاکستانی کھلاڑیوں نے انٹریزجمع کرائی ہیں۔