یہ بات وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے جمرود کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے حکومت سے مذاکرات کرنے یا نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی تحریک چلانے سمیت تمام اختیارات محمود خان اچکزئی اور سینٹر علامہ راجا ناصر عباس کو تفویض کردیے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ آئندہ سیاسی لائحہ عمل انہی قائدین کی مشاورت سے طے کیا جائے گا، تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی، پاکستان تحریک انصاف اس کے ساتھ کھڑی ہوگی۔
وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی دوسری اہم ہدایت اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے ہے، جس پر عملی طور پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اسٹریٹ موومنٹ کو کامیاب بنا کر دم لیں گے اور کارکنان اس سلسلے میں متحرک ہیں۔