تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک اسٹیڈیم پر کھیلے جانے والے ڈے اینڈ نائٹ فائنل میں پی ٹی وی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور 40.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
شمائل حسین نے 44 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز بنائے،عماد بٹ نے 24، تیمور خان نے 23 اور محمد محمد محسن نے 22 رنز اسکور کیے،تین بیٹرز صفر کی خفت کا شکار ہوئے جبکہ6 کھلاڑی دہائی کا ہندسہ عبور نہ کر سکے۔
سفیان مقیم نے 23 اور احمد حسن نے 25 رنز دے کر3،3 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔احمد بشیر نے 34 رنز کے عوض 2 وکٹوں کا سودا کیا، افتخار احمد اور حمزہ نذر نے 1، 1 وکٹ باہم تقسیم کی۔
جواب میں آسان ہدف کے تعاقب میں کے آر ایل نے 6 وکٹیں کھو کر جیت کو گلے لگا لیا۔شاہ زیب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے83گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 53رنز کی اننگ کھیلی۔
کپتان افتخار احمد 38 گیندوں پر 4 چوکوں کی مدد سے 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، امیدوں کا مرکز سعد بیگ 23 رنز کے مہمان رہے، انہوں نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 5 چوکے بھی لگائے۔وقار احمد نے 11 اور احمد حسن نے 9 رنز کے ساتھ مزاحمت کی،عامر بر کی 24 اور حمزہ نذر 10 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
فیصل اکرم نے 51 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، علی عثمان نے 19 رنز دے کر2وکٹیں اپنے نام کیں، جبکہ اسرار احمد نے 32 رن دے کر 1 کھلاڑی آؤٹ کیا۔