کراچی، لائنز ایریا میں نوجوان کی خودکشی، لاش جناح اسپتال منتقل

شہر قائد کے علاقے لائنز ایریا میں واقع شاہ نواز بھٹو کالونی، کرن بیکری کے قریب ایک گھر سے نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔

اطلاع ملنے پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے لاش کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔

چھیپا حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 24 سالہ سمیر ولد امجد کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے سے متعلق ایس ایچ او بریگیڈ زاہد کمبو نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے۔

پولیس کے مطابق متوفی کے ورثاء نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ نوجوان مبینہ طور پر گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ تھا اور اسی باعث اس نے پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد واقعے کی حتمی نوعیت واضح ہو سکے گی۔

Similar Posts