حکومت کا ملائشیا کو آئندہ پانچ سال میں 52 کروڑ ڈالر کا حلال گوشت برآمد کرنے کا ہدف

وفاقی حکومت نے آئندہ پانچ سال میں ملائشیا کو حلال گوشت کی باون کروڑ ڈالر برآمدات کا ہدف مقرر کردیا ہے۔

 حکام کے مطابق حکومت نے برآمدات میں اضافے کےلیےحلال گوشت کو ترجیحی شعبہ قراردیتے ہوئے اگلے پانچ سال میں ملائشیا کو ایک لاکھ 30 ہزار میٹرک ٹن گوشت برآمد کرنےکا منصوبہ تیارکرلیا ہے جس سے باون کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔

منصوبے کے تحت ملائشیا کو گوشت برآمد کرنے کے لیے پانچ لاکھ باون ہزار مویشی درکار ہوں گے جبکہ لائیو اسٹاک سیکٹر میں پانچ سال کے دوران چودہ کروڑ ڈالر سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی جس میں سے آٹھ کروڑ ڈالر پرائیویٹ سیکٹر اور چھ کروڑ ڈالر حکومت فراہم کرے گی۔

حکام کا مزید کہنا ہےکہ جانوروں کی ویکسینیشن اور کولڈ اسٹوریج کی جدید سہولیات بھی قائم کی جائیں گی تاکہ معیار اور برآمدی صلاحیت کو بہتر بنایا جا سکے۔

Similar Posts