گزشتہ ماہ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں استعمال ہونے والی پچ کو آئی سی سی نے ’اطمینان بخش‘ قرار دے دیا۔
کولکتہ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو تین دن میں زیر کر دیا تھا۔ آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے میچ کے لیے بنائی گئی پچ کو ’اطمینان بخش‘ قرار دیا ہے، جس کے بعد ایڈن گارڈز کسی قسم کی پابندی بچ گیا۔
آئی سی سی کے فور-ٹیئر پچ ریٹنگ سسٹم میں ’سیٹسفیکٹری‘، بہت اچھے اور ’ان سیٹسفیکٹری‘ (غیر اطمینان بخش) کے درمیان دوسرا لیول ہوتا ہے جبکہ ’ان فِٹ‘ سب سے کم تر درجہ ہوتا ہے۔
رواں ہفتے میلبرن کرکٹ گراؤنڈ (ایم سی جی) میں ہونے والے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کو ’غیر اطمینان بخش‘ کی ریٹنگ اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔ باکسنگ ڈے ٹیسٹ دو دن میں ہی ختم ہو گیا تھا۔