لوئر دیر میں تیمرگرہ کے قریب پولیس کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

0 minutes, 0 seconds Read

لوئر دیر میں تیمرگرہ کے قریب پولیس کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف کوچوان شامل ہ ہے۔

لوئر دیرکے علاقے تیمرگرہ کے قریب مین شاہراہ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں دو موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد کمانڈر حفیظ اللہ عرف کوچوان بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والا دوسرا دہشت گرد تاحال شناخت نہیں ہو سکا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کسی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے ممکنہ خطرہ ٹل گیا۔

Similar Posts