کراچی، نئے سال کی پہلی رات ہیوی ٹریفک نے ایک اور شہری کی جان لے لی

0 minutes, 0 seconds Read
شہر قائد میں مین کورنگی روڈ اختر کالونی سگنل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ایدھی حکام کے متوفی کی شناخت 60 سالہ نذر محمد کے نام سے کی گئی جس کہ راہگیر بتایا جاتا ہے جبکہ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا ہے۔

ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔

Similar Posts