عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

0 minutes, 35 seconds Read
پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایشیز سیریز کے آخری ٹیسٹ سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کے دوران 39 سالہ عثمان خواجہ نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

اس موقع پر عثمان خواجہ کے والدین، اہلیہ اور دونوں بیٹیاں بھی موجود تھیں۔

A hometown Test match for Usman Khawaja’s last ride as an international cricketer ❤️

More 📲 https://t.co/Zvf9gZLhYW pic.twitter.com/Pfpqfu8ogO
— ICC (@ICC) January 2, 2026

عثمان خواجہ نے بتایا کہ سڈنی میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ ان کے 15 سالہ بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ میچ ان کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ وہ اسی شہر میں پلے بڑھے اور کرکٹ دیکھتے ہوئے جوان ہوئے۔

عثمان خواجہ نے بتایا کہ اس فیصلے سے وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو بھی آگاہ کر چکے ہیں۔ تاہم وہ بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کوئنزلینڈ کی نمائندگی جاری رکھیں گے۔

عثمان خواجہ آسٹریلیا کے کامیاب ترین بلے بازوں میں شمار ہوتے ہیں۔ وہ اب تک 87 ٹیسٹ میچز میں 6206 رنز بنا چکے ہیں اور ان کے نام 16 سنچریاں ہیں۔

After a 15-year international career, Usman Khawaja confirmed the Sydney #Ashes Test will be his final time wearing the Baggy Green: https://t.co/MqNLboIvCc pic.twitter.com/5Y8cMGxGCF
— cricket.com.au (@cricketcomau) January 1, 2026

سڈنی ٹیسٹ میں وہ آسٹریلیا کی جانب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والوں کی فہرست میں مائیکل ہسی کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

عثمان خواجہ آسٹریلیا کے پہلے مسلم ٹیسٹ کرکٹر بھی ہیں اور نسلی امتیاز کے خلاف آواز اٹھانے میں نمایاں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے اپنے جذباتی بیان میں کہا کہ انہیں کبھی یقین نہیں تھا کہ وہ آسٹریلیا کی نمائندگی کریں گے، مگر آج وہ فخر کے ساتھ اپنے سفر کا اختتام کر رہے ہیں۔

خواجہ کا کیریئر اتار چڑھاؤ سے بھرپور رہا، کئی بار ٹیم سے ڈراپ ہونے کے باوجود انہوں نے شاندار کم بیک کیا اور خود کو ایک قابلِ احترام اور مستقل مزاج کھلاڑی کے طور پر منوایا۔

وہ چاہتے ہیں کہ انہیں ایک عاجز، محنتی اور ناظرین کو محظوظ کرنے والے کرکٹر کے طور پر یاد رکھا جائے۔

“Thank you for letting me live my dream, and for sharing it with me.”

Lovely, emotional words from Usman Khawaja, as he announced he will retire from international cricket after the Sydney Test.

Read more: https://t.co/xEXcXAZMcq

Catch every ball this summer. Live and ad-free… pic.twitter.com/0WVWQwJR8w
— ABC SPORT (@abcsport) January 2, 2026

 

Similar Posts