کراچی: جھگڑے کے دوران سسر نے ڈنڈوں کے وار سے داماد کو قتل کردیا

0 minutes, 0 seconds Read
سپرہائی وے جمالی پل کے قریب جھگیوں میں جھگڑے کے دوران سسر نے مبینہ طور پر بیٹوں کے ہمراہ ڈنڈوں کے وار سے داماد کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق سچل کے علاقے جھگڑے کے دوران تشدد سے جاں بحق شخص کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی جہاں مقتول کی شناخت 32 سالہ رام جی ولد سچو کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او سچل شبیر حسین نے بتایا کہ واقعہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب قائم جھگیوں میں پیش آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول رام جی کا اس کے سسر کے ساتھ کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا جس پر سسر نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ رام جی کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ او کا کہنا تھا کہ ملزم سسر موقع سے بیٹوں سمیت  فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش اور تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Similar Posts