پشاور میں دوستی کے تنازع پر خواجہ سرا قتل

0 minutes, 0 seconds Read
پشاور میں فقیر آباد تھانے کی حدود شگئی پل کے قریب فائرنگ کے  واقعے میں خواجہ سرا جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت باسط عرف بجلی کے نام سے ہوئی ہے جس کو دوستی کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ ملزم وقار عرف شینا کے خلاف درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق وقار اور مقتول کے درمیان دوستی تھی اور ملزم ملاقات کے لیے آیا تھا۔

دورانِ ملاقات دونوں کے درمیان تکرار ہوئی، جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کر کے باسط عرف بجلی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خواجہ سرا تنظیم کے مطابق خیبرپختونخوا میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران خیبرپختونخوا میں ڈیڑھ سو سے زائد خواجہ سراؤں کو قتل کیا جاچکا ہے۔

Similar Posts