تفصیلات کے مطابق نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ ملک بھر میں مرحلہ وار منعقدکی جا رہی ہے۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کیا جائے گا۔
چیمپئن شپ پاکستان آرمی اور پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے باہمی اشتراک سے منعقد کی جارہی ہے۔
نیشنل ریسلنگ چیمپئن شپ کا آغاز 31 دسمبر 2025 سے ہو چکا ہے جس کی رجسٹریشن کا عمل 15 دسمبر سے 30 دسمبر 2025 تک جاری رہا۔
چیمپئن شپ 4 مراحل پر مشتمل ہوگی جو ملک کے مختلف حصوں میں منعقد کی جا رہی ہے۔
پہلا مرحلہ ضلعی سطح پر 31 دسمبر 2025 سے 10 جنوری 2026 تک منعقد کیا جارہا ہے۔ دوسرا مرحلہ ڈویژنل سطح پر 15 جنوری 2026 سے 20 جنوری 2026 تک کھیلا جائے گا۔
تیسرا مرحلہ صوبائی سطح پر 25 جنوری 2026 سے 30 جنوری 2026 تک منعقد ہوگا جبکہ چوتھا اور فائنل مرحلہ 5 سے 10 فروری تک منعقد ہو گا جس کے مقابلے سیالکوٹ میں ہوں گے۔
پاک فوج ملک بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع دینے کیلئے پر عزم ہے۔