حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ اور اہلِ خانہ سے ملاقات، مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت کی یقین دہانی کرائی،
متاثرہ بچی کو ویڈیو کے ذریعے خوفزدہ اور بلیک میل کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ بچیوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنا سنگین جرم ہے، جو بھی لڑکی بلیک میلنگ کا شکار ہو، خوفزدہ نہ ہو، خاموش نہ رہے، فوراً آواز اٹھائے۔
حنا پرویز بٹ کے مطابق حکومت اور قانون آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، شکایت درج کروائیں، انصاف یقینی بنایا جائے گا، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کو قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی، خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا واضح وژن ہے۔