ندا یاسر نے لیپ ٹاپ کیوں توڑا، یاسر کے بیان پر بول اٹھیں

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستانی میزبان ندا یاسر نے شوہر، ڈائریکٹر وپروڈیوسر یاسر نواز کا لیپ ٹاپ اور ٹی وی توڑے جانے کے بیان پر اپنا ردعمل دے دیا۔

ندا یاسر اور ان کے شوہر، اداکار و ہدایت کار یاسر نواز، حالیہ دنوں میں اپنی ذاتی زندگی سے متعلق خبروں کی زد میں ہیں۔

یاسر نواز نے ایک پروگرام کے دوران بتایا تھا کہ ندا یاسر کے شدید غصے کی وجہ سے ایک مرتبہ ٹی وی کی اسکرین ٹوٹ گئی تھی۔ اس کے علاوہ، ندا یاسر نے یاسر نواز کے لیپ ٹاپ کو بھی توڑا تھا، جس کی وجہ ایک اداکارہ کی کاسٹنگ پر اختلافات تھے۔​

ان واقعات پر ندا یاسر نے حال ہی میں ایک مارننگ شو میں اپنے شوہر کے وائرل بیان پرردعمل کا اظہار کیا۔

ندا یاسر کے مطابق ان کے انٹڑویو سے لوگ یہ سمجھنے لگے ہیں کہ میں کوئی جن مزاج خاتون ہوں لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ میں نے ایسا کیوں کیا تھا؟

ندا کا کہنا تھا کہ وہ پہلے بہت ٹھنڈے مزاج کی مالک تھیں، لیکن جب یاسر نواز نے رات کو تیز آواز میں ٹی وی دیکھا اور انہیں تنگ کیا تو تین دن برداشت کرنے کے بعد انہوں نے غصے میں آ کر یاسر کی ہی بوتل اٹھا کر ٹی وی پردے ماری۔جس سے اسکرین ٹوٹ گئی۔ لیکن اس کے بعد یاسر نے ایسا کچھ نہیں کیا ۔

اسی طرح لیب ٹاپ تورنے کے بارے میں ندا نے بتایا کہ جب میں مارننگ شو نہیں کرتی تھی تواس وقت یاسر مجھے ہیروئنوں سے جلاتے تھے اور جب وہ مجھے جلائیں گے تو جلن تو ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ، جب یاسر نواز نے ایک اداکارہ کو کاسٹ کرنے کی ضد کی اور ندا یاسر نے منع کیا تو یاسر نواز نے اس اداکارہ کے ساتھ اپنی تصویر لیپ ٹاپ پر لگا لی، جس پر ندا یاسر نے غصے میں آ کر لیپ ٹاپ توڑ ڈالا۔​

مزید برآں، ندا یاسر نے ایک پروگرام میں مذاق کرتے ہوئے کہا کہ یاسر نواز جب امبانی کی طرح ارب پتی بن جائیں گے تو وہ انہیں تین شادیاں کرنے کی اجازت دیں گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یاسر نواز کی دوسری شادی پر ان کا اعتراض نہیں ہوگا، کیونکہ اگر وہ ایسا کریں گے تو وہ کیا کر سکتی ہیں۔

Similar Posts