عمران خان سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے، شیر افضل مروت

0 minutes, 0 seconds Read

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران سے ملاقات کے معاملات سلمان اکرم راجہ گروپ دیکھتا ہے، گروپ چاہتا ہے وہی لوگ عمران خان سے ملیں جنہیں یہ رسائی دیں۔

اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ملاقاتوں کے معاملے پر سلمان اکرم راجہ گروپ گرفت چاہتا ہے، یہ چاہتے ہیں وہی عمران خان سے ملییں جنہیں یہ رسائی دیں کیونکہ یہ نہیں چاہتے کہ عمران خان کے کانوں میں ایسی باتیں پہنچے جو ان کے خلاف ہوں۔

شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ آہستہ آہستہ سب کے پتے کاٹ رہے ہیں، مجھے تو اندیشہ ہے کہ پتے کاٹتے کاٹتے یہ عمران خان کو ہی شوکاز جاری نہ کردیں۔

Similar Posts