وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے، بلوچستان کے لیے ترقیاتی  منصوبوں کا اعلان کریں گے

0 minutes, 0 seconds Read
وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے، جہاں وہ بلوچستان کے لیے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف  کا کوئٹہ پہنچنے پر وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز احمد بگٹی نے استقبال کیا۔ وزیراعظم آج کوئٹہ میں مصروف دن گزاریں گے، جس میں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق دورے میں وزیراعظم کوئٹہ کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں  کریں گے۔ علاوہ ازیں بلوچستان میں دانش اسکول، نیشنل ہائی وے N-25 اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے ساتھ ساتھ کئی دیگر منصوبوں کا اعلان اور افتتاح کریں گے۔

Similar Posts