مودی سرکار میں دنیا بھر میں بھارتی اپنے ہی ملک کے لیے بدنامی کا باعث بن رہے ہیں جنھیں سخت قانونی چارہ جوئی کا بھی سامنا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست انڈیانا میں پیش آیا۔ جہاں ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی منشیات پکڑی گئی۔
ریاست انڈیانا کی پولیس نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر سرچ آپریشن کیا جس میں منشیات سونگھنے والے کتوں کی بھی مدد لی گئی۔
ٹرک سے 309 پونڈ (تقریباً 140 کلوگرام) کوکین ملی جس کی مالیت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اتنی بڑی مقدار میں کوکین ملی کہ وہ ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد امریکیوں کی جان لے سکتی تھیں۔
منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ٹرک ڈرائیورز کو حراست میں لے لیا جن کا تعلق بھارت سے بتایا جا رہا ہے۔
بھارتی نژاد دونوں ملزمان کو تھانے منتقل کرکے سنگین جرائم کی دفعات کے تحت تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔