پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے سابق سربراہ اور ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس اب ہم میں نہیں رہے، ممتاز کرکٹر کئی دنوں سے جگر کے کینسر میں مبتلا تھے۔محمد الیاس کی نماز جنازہ غالب مارکیٹ گلبرگ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی جس میں سابق کپتان مصباح الحق، ذاکر خان، ہمایوں فرحت سمیت متعدد کرکٹرز اور قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔
محمد الیاس نے دس ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ 82 فرسٹ کلاس میچز میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے طور پر بابر اعظم، عمر اکمل سمیت کئی باصلاحیت کرکٹرز کو پہلی بار پاکستان ٹیم کے لیے منتخب کیا۔محمد الیاس نے جونیئر اور ویمن ٹیم کے لیے بھی چیف سلیکٹر کی ذمہ داریاں نبھائیں۔
وہ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت کے سسر بھی تھے۔