ٹرمپ انتظامیہ کا ایران جنگ میں ساتھ نہ دینے والے ممالک کو ’سزا‘ دینے پر غور

0 minutes, 0 seconds Read
ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نیٹو کے کچھ ایسے ارکان ممالک کو سزا دینے پر غور کر رہی ہے جنہوں نے ایران جنگ کے دوران امریکا کی مدد نہیں کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ انتظامیہ اس منصوبے پر غور کر رہی ہے جس میں امریکی فوجیوں کو نیٹو کے ان ممالک سے نکالنا شامل ہے جو امریکا کے لیے غیر مددگار ثابت ہوئے اور اُن فوجیوں کو ایسے ممالک میں بھیجنا ہے جو ایران جنگ میں امریکا کے زیادہ حمایتی تھے۔

رپورٹ میں جنوبی کوریا یا جاپان کا تذکرہ نہیں کیا گیا جن سے ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں مدد کی اپیل کی تھی جسے دونوں ممالک نے قبول کرنے سے انکار کردیا  تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں اس منصوبے کو انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں میں حمایت حاصل ہوئی ہے تاہم ابھی یہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔

Similar Posts