اسرائیل کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے باوجود وفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے، ایرانی سفیر

0 minutes, 13 seconds Read
پاکستان میں ایران کے سفیر کا کہنا ہے کہ تحفظات کے باوجود ایرانی وفد مذاکرات کے لیے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ایک بیان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے لیے جنگ بندی کی بار بار خلاف ورزیوں کی وجہ سے ایران میں مذاکرات کے حوالے سے شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔

رضا امیری کا کہنا تھا اسرائیلی اقدمات کے کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر ایرانی وفد ایران کی جانب سے تجویز کردہ 10 نکاتی ایجنڈے پر سنجیدہ مذاکرات کے لیے آج رات اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔

ایرانی سفیر کی جانب سے جاری بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ اس وفد میں کون کون شامل ہو گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گذشتہ رات وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے بتایا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مذاکراتی ٹیم کو اسلام آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کے روز وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کے دوران کیرولین لیویٹ کا کہنا تھا کہ ’صدر ٹرمپ کی اسلام آباد پہنچنے والی ٹیم میں نائب صدر جے ڈی وینس، ٹرمپ کے مشیر سٹیو وٹکوف اور ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر شامل ہوں گے۔‘

 

Despite skepticism of Iranian public opinion due to repeated ceasefire violations by Israeli regime to sabotage the diplomatic initiative, invited by Hon. PM Shehbaz Sharif, Iranian delegation arrives tonight in Islamabad for serious talks based on 10 points proposed by Iran.
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) April 9, 2026

 

Similar Posts