سوشل میڈیا انفلوئنسر عمیر رضا عرف میری کی درخواست ضمانت پر عدالت نے ایس ایچ او سے جواب طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے ملزم عمیررضاعرف میری کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جس پر جسٹس جواد ظفر نے سماعت کی۔
عدالت نے متعلقہ تھانہ کےایس ایچ اوکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
ملزم کے وکیل عمیرعنصرگورائیہ نے دلائل دئیے اور مؤقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کادرخواست گزار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عمیر عرف میری کی موقع پر موجودگی کی کوئی ویڈیو بھی موجود نہیں، پولیس نے بلاجواز مقدمہ درج کرکے درخواست گزار کو حراست میں لیا۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ملزم عمیر رضا عرف میری کی درخواست ضمانت منظور کرے۔