نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گل پلازہ آتشزدگی نے سندھ حکومت اور نااہل بلدیاتی قیادت کو بے نقاب کردیا ہے۔
اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ گل پلازہ میں آتشزدگی ہولناک اور خوفناک ہے جس میں بڑا نقصان ہوا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ پنجاب بلدیاتی قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم مکمل ہوگیا ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان 20 جنوری کو عوامی ریفرنڈم کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔
لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو سبوتاژ کر رہا ہے، بھارت کرکٹ کے کھیل کو زہر آلود کر رہا ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈ کپ کو امارات منتقل کردے۔