اس حیرت انگیز قیمتی پتھر کو ’اسٹار آف پیور لینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے اور اس سے متعلق یہ خیال ہے کہ یہ اپنی قسم کا دنیا کا سب سے بڑا قدرتی اسٹار سیفائر (نیلم) ہے۔
جیسے کے ان کا نام ہے، اسٹار سیفائر اپنی ستاروں جیسی خصوصیات جن کو آسٹیرزم کہا جاتا ہے، سے جانے جاتے ہیں۔
یہ آپٹیکل افیکٹ اس پتھر کی سطح پر چمکدار ستارے کے نقش بناتا ہے۔
ماہرِ جواہرات آشن امراسنگھے کا کہنا تھا کہ یہ اپنی قسم کا سب سے بڑا جامنی اسٹار سیفائر ہے۔ اس پر چھ کرنوں کا آسٹیرزم ہے۔ یہ ایک خاص بات ہے جو دیگر پتھروں سے مختلف ہے۔
آشن امراسنگھے کا ماننا ہے کہ اس پتھر کی کم از کم مالیت 30 کروڑ ڈالر تک ہو سکتی ہے۔
اگر ایسا واقعی ہو جاتا ہے تو یہ مالیت اسٹار آف دی پیور لینڈ کو دنیا کے قیمتی ترین پتھروں میں سے ایک بنا دے گی۔