جعفر ایکسپریس پر حملہ کے خلاف کراچی میں تکریم شہدا فاؤنڈیشن کی پاکستان زندہ باد ریلی، شرکاء کا اسٹار گیٹ سے پریس کلب تک مارچ، حملےکو بزدلانہ اور غیرانسانی فعل قرار دے دیا۔
تکریم شہداء فاونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی استارکیت شارع فیصل سے شروع ہو کر کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہوئی۔
چیئرمین تکریم شہداء فاونڈیشن پاکستان چوہدری مظہر اقبال شرکا سے خطاب میں کہا کے بلوچستان کے علاقے بولان میں پسنجر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کو انتہائی شرمناک بزدلانہ اور غیر انسانی فعل قرار دیا۔
کراچی میں ریلی؛ مشتعل کارکنان نے ہاتھا پائی کے دوران پولیس پرڈنڈے چلادیے
گورکھ ہل آف روڈ بائیک ریلی کی تاریخ سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے ان دہشت گردوں کو اس استعمال كررہا ہے ہے جن کا نہ کوئی مذہب ہے نہ کوئی قومیت ہے پاکستان گزشتہ پانچ دہائیوں سے سے ان عالمی دہشتگردوں کیخلاف فرنٹ لائن پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔
چوہدری مظہر اقبال نے کہا کہ ملک کی ایک سیاسی جماعت تحریک انتشار جو کہ تحریک فساد کا کام کرتے ہوئے ان افسوسناک واقعات پر خوشی کے شادیانے بجاتے ہوئے نظر آرہے ہیں خیبر پختونخواہ جہاں انکی اکثریتی حکومت ہے وہاں پر یہ فتنہ خوارج کے سہولتکار بنے ہوئے ہیں، وہاں کا وزیراعلیٰ صوبہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے بجائے ان دہشت گردوں اور انکے ہینڈلرز سے مذاکرات کے مشورے دیتا ہے۔
ریلی کے شرکاء نے گزشتہ افسوسناک واقعات میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں اور افواج پاکستان کے جوان اور جوان اور افسران کیلئے اور پاکستان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔