بلوچستان میں بولان کے علاقے میں مسلح افراد نے منجھو ڈیم پرحملہ کردیا، حملے کے بعد ملزمان 7 مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لیوز ذرائع کا کہنا ہے کہ سبی کے قریب بولان کے علاقے شوران میں منجھو ڈیم پرمسلح افراد نے حملہ کر دیا۔
لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مسلح ملزمان 7 مزدوروں کو اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔
لیویز ذرائع نے بتایا کہ مسلح افراد کے حملے میں ایک ڈمپرنذرآتش، 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔ سبی انتظامیہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔