گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم متحرک ہوگئی

گل پلازہ میں لگنے والی آگ کی تحقیقات کے لیے تفتیشی ٹیم متحرک ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ گل پلازہ میں 16 دروازے موجود تھے جس وقت حادثہ پیش آیا بیشتر دروازے بند تھے اور صرف 2 دروازے کھلے ہوئے تھے جہاں سے لوگوں نے رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے دوران اندر پھنسے افراد نے ایک دروازہ توڑ کر باہر نکلنے کی بھی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2 مختلف مقامات سے نمونے جمع کیے ہیں جس میں سے 3 نمونے مصنوعی پھولوں کی دکان سے حاصل کیے اور دیگر 3 نمونے گل پلازہ کے دیگر مختلف مقامات سے جمع کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات میں آتشزدگی کے دوران مارکیٹ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے کتنے متحرک رہے اس کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

Similar Posts