کراچی ایئرپورٹ؛ عمرہ کیلیے جانے والے مسافر کے سامان سے منشیات برآمد

کراچی ایئرپورٹ  پر عمرہ کے لیے جانے والے مسافر کے  سامان سے منشیات برآمد کرلی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اس دوران 5 مختلف کارروائیوں میں 5 ملزمان کو گرفتار کرکے 2کروڈ35لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 195.22کلو گرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جناح ایئرپورٹ پر عمرہ کے لیے جانے والے مسافر کے سامان سے 875گرام آئس اور 90گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

دوسری جانب کچلاک بائی پاس ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب گاڑی سے 78کلوگرام چرس برآمد کرکے 2ملزمان  کو گرفتار کیا گیا۔ اُدھر چونگی نمبر 26 اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 18کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کیا گیا جب کہ جی ٹی روڈ راولپنڈی پر اسپتال کے قریب ملزم سے 2.2کلوگرام چرس برآمد  ہوئی۔

علاوہ ازیں کچلاک بائی پاس ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے قریب ایک اور کارروائی کے دوران 61کلوگرام آئس برآمد  کرلی گئی۔

تمام   کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Similar Posts