سندھ میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ، محکمہ صحت نے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈینگی اور ملیریا کے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے 12 اپریل 2025 تک کے اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق یکم جنوری سے 12 اپریل تک صوبے بھر میں ملیریا کے 17,454 اور ڈینگی کے 176 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

کراچی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 158 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ رواں ماہ اپریل میں کراچی سے 3، مارچ میں 27، فروری میں 53 اور جنوری میں 85 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔

کراچی میں ملیریا کے 187 کیسز بھی رپورٹ کیے گئے ہیں۔

دیگر ڈویژنز میں رپورٹ ہونے والے ملیریا کیسز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں:

  • حیدرآباد ڈویژن: 6,837 کیسز
  • سکھر ڈویژن: 1,610 کیسز
  • لاڑکانہ ڈویژن: 5,416 کیسز
  • میرپورخاص ڈویژن: 1,314 کیسز
  • شہید بینظیرآباد ڈویژن: 2,090 کیسز

محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مچھروں سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، خاص طور پر پانی جمع نہ ہونے دیں اور مچھر دانی یا اسپرے کا استعمال کریں۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صورت حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور اسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کو مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Similar Posts