چینی ماہرین نے منفرد رائفل بردار ڈرون بنا لیا

چین کی ممتاز ٹیک کمپنی، ووہان گائیڈ انفراریڈ اور چینی فوج کے ادارے آرمی اسپیشل آپریشنز اکیڈمی کے ماہرین نے مشترکہ کوششوں سے منفرد ’’رائفل بردار ڈرون ‘‘ ایجاد کر لیا۔

یہ ہوا میں اڑتے ہوئے 100 سے 150 میٹر دور موجود ٹارگٹ کو گولیاں مار کر نابود کر سکتا ہے، ڈرون میں وہی رائفل آسانی سے لگ سکتی جو چینی افواج میں زیراستعمال ہے۔

یہ چینی فوجیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈالے بغیر پیچیدہ اور کٹھن مقامات پر تعینات دشمن کے فوجی ختم کرنے میں کام آئے گا۔

چینی کمپنیاں حالیہ برسوں میں ڈرون کی ترقی میں سب سے آگے رہی ہیں، بہت سے سویلین ماڈلز کی عالمی مارکیٹ میں وسیع پیمانے پر تشہیر کی گئی ہے۔

جرنل آف گن لانچ اینڈ کنٹرول کے دسمبر کے شمارے کے مطابق رائفل بردار ڈرو ن کو چینی فوج کی آرمی سپیشل آپریشنز اکیڈمی کے تعاون سے بنایا گیا۔

تجربے کے دوران اس نے سطح زمین سے دس میٹر کی بلندی سے معیاری رائفل سے100 میٹر دور انسانی سائز کے ہدف پر 20سنگل گولیاں فائر کیں اور اس طرح 100 فیصد ہٹ ریٹ حاصل کر لیا ۔ 20 میں سے دس گولیاں ہدف پر 11 سینٹی میٹر کے دائرے میں لگیں۔

Similar Posts