پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 6 ماہ سے غیر فعال موبائل سمز کی بندش کے بارے میں خبردار کر دیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام آپریٹرز کو چھ ماہ سے استعمال نہ کی جانے والی سمز کی بندش کا اختیار ہے جس سمز کا 180 روز سے کال یا میسج اور انٹرنیٹ استعمال نہیں ہوا بند کردی جائیں گی، غیرفعال سمز بند کرکے وہ نمبر کسی دوسرے صارف کو جاری کردیا جائے گا۔
پی ٹی اے کے مطابق سم کسی دوسرے صارف کوجاری ہونے کے بعد اس پرکوئی قانونی دعویٰ باقی نہیں رہتا، آپریٹر کو تحریری درخواست یا ای میل کرکے سم کی مخصوص مدت کیلئے ملکیت برقرار رکھی جا سکتی ہے۔
صارفین کسی ممکنہ پریشانی سے بچنے کے لیے اپنی سمز کا ذمہ داری سے استعمال جاری رکھیں۔