لاہور کے کھلے مین ہول میں ماں اور 3 ماہ کی بیٹی کے گرنے کی خبر فیک ہے، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری لاہور کے داتا دربار کے سامنے ماں اور بیٹی کے کھلے مین ہول میں گرنے کے واقعے کو جھوٹ قرار دے دیا۔

وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھاٹی گیٹ پرندہ مارکیٹ کے قریب کھلے مین ہول میں سعدیہ نامی خاتون اور تین ماہ کی بیٹی کے گرنے کی اطلاع کو جعلی قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ایک بار پھر اپنی مستعدی کی مثال قائم کی اور بروقت اقدامات کیے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ماں اور بیٹی  کے ڈوبنے کی اطلاع “فیک” ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں فوری متحرک ہوئیں جبکہ انتظامیہ بھی موقع پر پہنچی۔ جان بچانے کے مقدس جذبے کے تحت ریسکیو کی خصوصی ٹیمیں اور غوطہ خور صرف چند منٹوں میں جائے وقوعہ پر پہنچے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ریسکیو 1122 پنجاب کا لاہور داتا دربار کے قریب بڑا سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جس سیوریج ہول کی نشاندہی کی گئی اس میں کسی انسان کا ڈوبنا تکنیکی طور پر ناممکن ہے۔

دوسری جانب لاہور کی مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیوریج لائن کا معائنہ کیا، لیکن کافی تگ و دو کے بعد معلوم ہوا کہ وہاں کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔

Similar Posts