پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں کیوں؟ گواسکر کا اہم انکشاف

بھارت کے لیجنڈ بلے باز سنیل گواسکر نے پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں رکھنے کی وجہ بتا دی۔

ایک پلیٹ فارم کے لیے لکھے گئے کالم میں سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں کو ایک گروپ میں رکھنے کا مقصد روایتی حریفوں کے درمیان ایونٹ میں کم از کم ایک مقابلہ کرانا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ میگا ایونٹس کی طرح پاکستان اور بھارت کو نہ صرف ایک گروپ میں رکھا گیا ہے بلکہ دونوں کو آسان گروپ میں رکھا گیا ہے تاکہ دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے میں جا سکیں اور میدان جنگ شروع ہو سکے۔

آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کو گروپ اے میں نمیبیا، نیدرلینڈز اور امریکا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔

سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا کہ میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں تجربہ حاصل کرنے کے بعد اس بار امریکا ایک مضبوط ٹیم ثابت ہوگی۔

Similar Posts