کراچی میں سکھن پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ؛ ایک زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار

شہر قائد کے علاقے لالا آباد میں سکھن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

گرفتار زخمی ملزم کی شناخت شکیل کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کر لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ملزم کا ساتھی اللہ داد تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گیا، جس کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مزید یہ کہ گرفتار ملزم شکیل کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Similar Posts