کے الیکٹرک کا ٹیرف سرکاری ڈسکوز کے برابر کرنے کا فیصلہ

حکومت نے سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک کے ٹیرف کو یکساں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے کابینہ کی منظوری کے بعد یونیفارم ٹیرف میں نظر ثانی کیلیے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔

بجلی ٹیرف میں رد و بدل سے متعلق حکومت کی درخواست پر نیپرا نے سماعت کا فیصلہ ہے اور 10 فروری کو اس پر سماعت ہوگی۔

حکومت نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بجلی کے فکسڈ چارجز شامل کرنے کی پالیسی گائیڈ لائنز زیر غور ہیں اور ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی 249 ارب روپے برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔

Similar Posts